سرکاری اراضیات کی نشاندہی کے لیے چندر شیکھر راؤ کا فضائی سروے

حیدرآباد ۔ 29 ۔ نومبر : ( آئی این این ) : تاریخ میں شائد پہلی مرتبہ کوئی چیف منسٹر دستیاب سرکاری اراضیات کی تلاش کے لیے فضائی سروے کریں گے ۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے دفتر نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ 3 دسمبر کو تین اضلاع محبوب نگر ، نلگنڈہ اور رنگاریڈی کا فضائی سروے کریں گے تاکہ سرکاری اراضیات کی دستیابی کے بارے میں معلومات ہوسکے ۔ اس کے علاوہ وہ آمنگل ، ماچرلہ اور رچہ کونڈہ کا دورہ بھی کرنے والے ہیں۔