سرکاری اراضیات پر قابض کے خلاف غنڈہ ایکٹ

بیدر /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست کی سرکاری زمینات پر ناجائز قبضہ کئے ہوئے افراد کے خلاف مقدمے دائر کرکے ان کے مقدموں کی تیز رفتاری سے شنوائی کرنے کیلئے خصوصی عدالتوں کے قیام کیلئے جو مسودہ تیار کیا گیا ہے اس مسودہ کو صدر ہند سے منظوری حاصل کرکے ناجائز قبضہ ہٹانے کی مہم شروع کرنے حکومت نے پہل شروع کردی ہے ۔ دریں اثناء حکومت نے زمینات پر ناجائز قبضہ ہٹانے کیلئے ضلعی سطح پر جانچ کیلئے اسکواڈ تیار کرکے ایک وقت ریاست بھر میں اس سلسلہ میں کام شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ جن لوگوں نے سرکاری زمینات پر قبضہ کر رکھا ہے ان کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے ان معاملات کی شنوائی فاسٹ ٹراک خصوصی عدالتوں میں کرنے کیلئے جو مسودہ بنایا گیا ہے اس پر صدر رینو کے جلد دستخط حاصل کئے جائیں گے ۔ وزیر برائے قانون مسٹر ٹی جی جے چندرا نے بتایا کہ وہ اس سلسلے یمیں آج دہلی میں پہلے مرکزی وزیر برائے قانون سے ملاقات کریں گے اور اس قانون پر تبادلہ خیال کریں گے اور خصوصی عدالتوں کے قیام کی تجویز کو منظور کرنے مسودہ کو صدر ہند سے منظوری دلوانے کی سفارش کی جائے گی ۔ فی الحال ریاستی حکومت کے سامنے اے ٹی رام سوامی کمیٹی اور بال سبرامنیم رپورٹ موجود ہے اور غیر قانونی قبضہ ہٹانے کیلئے ہائی کورٹ میں عرضی بھی داخل کی گئی ہے ۔ حکومت ہر حال میں سرکاری زمینات پر سے ناجائز قبضہ ہٹانے اپنی کوششوں سے قدم پیچھے نہیں ہٹائے گی ۔ مرکزی حکومت نے یہ ہدایت دی تھی کہ سرکاری زمینات پر سے ناجائز قبضہ ہٹانے کے معاملہ میں سی بی آئی کا استعمال کیا جائے ۔ حکومت ایسے معاملات کی سی بی آئی کے ذریعہ تحقیق اور فاسٹ ٹراک خصوصی عدالتوں کے قیام دونوں ہی معاملات پر غور کر رہی ہے ۔

عثمانیہ کالج کرنول میں
قومی اردو سمینار
کرنول /26 ستمبر ( راست ) بتاریخ 30 ستمبر بروز منگل صبح دس بجے عثمانیہ الج کرنول میں ’’ کرنول میں نعتیہ شاعری ‘‘ کے زیر عنوان نیشنل لیول اردو سمینار منعقد ہوگا ۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد مصطفی شریف صاحب پروفیسر شعبہ عربی ، جامعہ عثمانیہ و ڈائرکٹر دائرۃ المعارف حیدرآباد شریک ہوں گے ۔ کرنول میں نعتیہ شاعری کے حوالے سے مقالے پیش کئے جائیں گے ۔ عاشقان مصطفی ﷺ اور محبان اردو سے شرکت کی التماس کی جاتی ہے ۔