یلاریڈی /27 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل یلاریڈی تحصیلدار شریمتی ناگا جیوتی نے
VRO افراد کو احکام دیتے ہوئے کہا کہ منڈل کے تمام مواضعات پر موجود سرکاری اراضیات ، وقف اراضیات شکھم اراضی کی شناخت کرتے ہوئے پیمائش کے ساتھ تفصیلات حاصل کریں ۔ انہوں نے VRO افراد کے ساتھ تحصیل آفس پر ریونیو عہدیادروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا ۔ پروفارمر 22 کے تحت آنے والی ہر اراضی کا تفصیلی حاصل کرنے کو کیا ۔ مکمل تفصیلات ضلعی عہدیداروں کے حوالے کی جائے گی ۔ اس موقع پر مسٹر بال ریڈی ، گردوار ، مسٹر وینکٹ ریڈی اور مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے VRO موجود تھے ۔