سرپور ٹاون۔/5اگسٹ،( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن عداالت میں 14اگسٹ کو تلنگانہ ایڈوکیٹ کی ہدایت پر علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل ہونے کے بعد ریاستی ہائی کورٹ کو بھی علحدہ کرنے کے مطالبہ پر سر پور ٹاؤن بار اسوسی ایشن صدر وی کشور کمار کی نگرانی میں عدالت کے کام کاج کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا۔ ایم شنکر راؤ، ایڈوکیٹ ایم اے یقین، ایڈوکیٹ جی پنٹنا، ایڈوکیٹ ایم ملیا، ایڈوکیٹ وامن راؤ، ایڈوکیٹ سنتوش، ایڈکیٹ کماری زینت فاطمہ، ایڈوکیٹ سرینواس کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈوکیٹ وی کشور نے کہا کہ تلنگانہ ایڈوکیٹ کو عدالت کی سہولت فراہم کرنے کی غرض سے علحدہ ہائی کورٹ کا قیام کرنا چاہیئے۔ اگر علحدہ ہائی کورٹ کا قیام عمل میں نہیں آیا تو سارے تلنگانہ ایڈوکیٹس کی جانب سے علحدہ ہائی کورٹ کا قیام ہونے تک احتجاج اور جدوجہد جاری رہے گی۔