سرپور کاغذ نگر 11 اپریل ( راست) صابری ایجوکیشن سوسائٹی کی زیراہتمام مسلم فنکشن ہال ایس پی ایم سرپور کاغذ نگر میں 13 اپریل اتوار 10 بجے دن اصلاح معاشرہ کانفرنس برائے خواتین ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعۃ المومنات کی صدارت میں مقرر ہے۔ اس کانفرنس کا آغاز قراء ت و نعت شریف سے ہوگا۔ اس کانفرنس مںی مفیتہ غوثیہ شاہد بعنوان زبان کی حفاظت مفتیہ رقیہ فاطمہ بعنوان کھانے پینے کے آداب ،مفتیہ حافظہ سمیرہ خاتون بعنوان صلہ رحمی، قاریہ میصاء افشین بعنوان اخلاق رسول ﷺ مخاطب کریں گی ۔ خواتین و طالبات سے شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔