کاغذ نگر۔ 4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مسٹر روی سرینواس ڈسٹرکٹ وائس پریسیڈنٹ تلگو دیشم پارٹی اور مسٹر وینکٹ نارائن قائد IFTU نے سرپور پیپر ملس کے انتظامیہ کے ذمہ دار مسٹر شنکریا ڈپٹی جنرل مینیجر (نومنتخبہ) سے ملاقات کی اور ان کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ مذکورہ فیاکٹری بند ہوکر 9 ماہ کا عرصہ ہورہا ہے۔ اسٹاف اور مزدور تنخواہوں کی عدم اجرائی کے سبب فاقہ پر مجبور ہیں۔ فیاکٹری کی کشادگی کیلئے انہوں نے مطالبہ کیا۔ مسٹر شنکریا نے تیقن دیا کہ فیاکٹری کے دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی کیلئے وہ فیاکٹری کے اسٹاف اور مزدوروں کا تعاون کریں گے۔ مسٹر روی سرینواس نے انتباہ دیا کہ فیاکٹری کو بلاتاخیر دوبارہ کھول دیا جائے، ورنہ وہ آندولن اور بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ اس موقع پر تلگو دیشم پارٹی کے قائدین کے علاوہ IFTU کے اراکین موجود تھے۔