سرپور ٹاؤن 20 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میجر گرام پنچایت میں موجود ہفتہ واری بازار کا ای او گرام پنچایت سنتوش کمار کی نگرانی میں ہراج کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف افراد نے اس ہفتہ واری بازار میں حصہ لیتے ہوئے بولی لگائی اور آخری بولی لگانے والے ڈی وینکٹیش کو 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپئے کے ذریعہ ایک سال کیلئے دے دیا گیا۔