سرپور ٹاؤن /18 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش کو 15 اگست کو ان کی عوامی خدمات کے پیش نظر انھیں بیسٹ انسپکٹر آف پولیس کا ایوارڈ ریاستی وزیر جوگی رامنا اور ضلع کلکٹر عادل آباد جگن موہن کے ہاتھوں 68 ویں یوم آزادی کے موقع پر دیا گیا۔ اس موقع پر ضلع عادل آباد سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی بھوپال بھی موجود تھے۔ سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس جی راکیش کو ایوارڈ ملنے پر محکمہ پولیس کے عہدہ داروں کے علاوہ مقامی سیاسی قائدین اور نامہ نگاروں نے ان کو مبارکباد پیش کی۔ جی راکیش نے سرپور ٹاؤن میں انسپکٹر کی حیثیت سے 10 فروری 2014ء کو جائزہ حاصل کیا تھا۔