سرپور ٹاون کی جامع مسجد میں سرقہ

سارقین 22 ہزار روپئے لے کر فرارپولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ

سرپور ٹاون /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کمرم بھیم آصف آباد کا قدیم تعلقہ سرپور ٹاون کی قدیم جامع مسجد سے نامعلوم افراد کی جانب سے مسجد میں موجود لگ بھگ 22 ہزار روپیوں کا سرقہ کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب قدیم تعلقہ سرپور ٹاون مستقر کی قدیم جامع مسجد جوکہ تقریباً 100 سالہ قدیم ہے ۔ موذن صاحب روزانہ معمول کی طرح عشاء کی نماز کے بعد مسجد کو مقفل کرکے چابی کو مسجد کے بازو کے پلر کے پاس رکھا کرتے تھے ۔ باضابطہ طور پر چوری کرنے والے نے بڑی آسانی کے ساتھ مسجد کی چابی کو لیکر تالہ کھولتے ہوئے جامع مسجد کے اندر موجود الماری میں موجود نقد رقم لگ بھگ 22 ہزار روپئے کا بڑی آسانی سے سرقہ کرلیا گیا ۔ دوسرے دن ظہر کی نماز کیلئے مصلیاں کی جامع مسجد کی آمد پر تاخیر سے رقم کی چوری ہونے کا پتہ چلا ۔ جامع مسجد سرپور ٹاون میں نامعلوم افراد کی جانب سے مسجد کی رقم سرقہ کرنے کی اطلاع دھیر دھیرے عام ہوگئی اور صدر جامع مسجد کمیٹی مبارک بن سلیمان اور کمیٹی اراکین نے جامع مسجد کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر صدر جامع مسجد کمیٹی مبارک بن سلیمان نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقامی پولیس کو فوراً حرکت میں آتے ہوئے جامع مسجد سرپور ٹاون میں مسجد کی رقم 22 ہزار کا سرقہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس حراست میں لیتے ہوئے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔