سرپور ٹاون 21 (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون مستقر کے مسلم آٹو یونین کی قائدین کی جانب سے 20 فبروری کو بعد نماز جمعہ جامع مسجد سے نائب قاضئ سید عنایت علی کی زیر نگرانی گیارہویں شریف کا جلوس نکالا گیا۔ نائب قاضی سید عنایت علی کے علاوہ مسلم آٹو یونین قائدین ایم اے عتیق (عرف آتو)’ ادریس احمد‘ محمد مقصود علی‘ سید معیز علی ‘فقرو احمد ‘دکن پنچایت محمد عفت حسین کے علاوہ آٹو یونین قائدین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعدازاں نائب قاضی سید عنایت علی کے زیر قیادت میں فاتحہ خوانی اور صندل مبارک پیش کیاگیا اور بعدازاں مسلم آٹو یونین قائدین کی جانب سے طعام کا بھی اانتظامات کیا گیا ۔