سرپور ٹاون میں گرمائی کلاسیس جاری:سی آر پی پون کمار

سرپور ٹاون /26 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )محکمہ تعلیمات کی جانب سے اور ضلع کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے تعلیمی قابلیت میں کمی رہنے و الے طالب علموں میں تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کی غرض سے تعطیلا ت میں گرمائی کلاسیس کا 27 اپریل تا 30 جون کا اہتمام کیا گیا ۔ اعتبار سے پسماندہ طالب علموں میں شعور بیدار کرنے کیلئے اسپیشل کلاسیس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس ضمن میں سرپور ٹاون منڈل میں بھی مختلف علاقوں میں گرمائی کلاسیس کا اہتمام کیا گیااور اس ضمن میں سرپور ٹاون کے دوبا گوڑہ میں بھی گرمائی کلاسیس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ اس دوبا گوڑہ اسکول میں گرمائی کلاسیس کی نگرانی کیلئے سی آر پی پون کمار کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس شدید گرمی کے دنوں میں گرمائی کلاسیس کا تو اہتمام کیا گیا لیکن چھوٹے چھوٹے بچوں کو کھانے کا نظم حکومت کی جانب سے نہیں رکھا گیا ۔ اس سلسلہ میں سی آر پی پون کمار نے اپنے ذاتی اخراجات سے چھوٹے چھوٹے بچوں کو دوپہر کے کھانے کیلئے مڈ ڈے میلس کا انتظام کیا ۔ اس موقع پر سی آر پی ڈی پون کمار نے کہا کہ مجھ کو بچوں کی خدمت کرنے میں خوشی حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی ان کے دادا ڈی مادھو راؤ کی آتما کو شانتی کیلئے بچوں کو مڈ ڈے میلس کا انتظام کیا گیا ۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ طلباء کو اسکولوں کو روانہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو تعلیمی سہولت دلواتے ہوئے ناخواندگی کا خاتمہ کریں ۔