سرپور ٹاون میں گرمائی دینی کلاسیس کا اہتمام

سرپور ٹاون 29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب مفتی محمد رفیق قاسمی کی اطلاع کے بموجب طالب علموں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے خصوصاً تلگو میڈیم اور انگلش میڈیم میں زیر تعلیم طالب علموں میں اسلامی دینی تعلیم کو آراستہ کیلئے جمعہ کے روز سے صبح 9 تا 12 بجے بچوں کو وضو اور غسل اور نماز کا طریقہ اور قرآن مجید کو تجوید کے ساتھ سکھایا جائے گا ۔ والدین سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم اور دینی تربیت سے آراستہ کریں ۔ تفصیلی معلومات کیلئے فون نمبر 9492366770 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔