سرپور ٹاون /3 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے منصف مجسٹریٹ کورٹ میں 2 فروری کے روز سرپور ٹاون بار اسوسی ایشن کی جان بسے ہائی کورٹ کو علحدہ تلنگانہ کورٹ کی منظوری اور تشکیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ایڈوکیٹ کی جانب سے کام کاج کا بائیکاٹ کیا گیا ۔ اس موقع پر بار اسوسی یاشن صدر وی کشور کمار ، نائب صدر جی پنٹنا ایڈوکیٹ محمد رئیس احمد ، ایڈوکیٹ ایم شنکر راؤ ایڈوکیٹ جی پنٹنا ایڈوکیٹ ایم اے یقین ایڈوکیٹ ایم ملیا ایڈوکیٹ سرینواس ایڈوکیٹ راحت فاطمہ ، ایڈوکیٹ دیاراج سنگھ بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن نائب صدر جی پنٹنا نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ علحدہ تلنگاہن ہائی کورٹ کا قیام ہونے تک تلنگانہ کے ایڈوکیٹ احتجاجی پروگراموں کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ میں تقررات میں علحدہ تلنگانہ کی بنیاد پر تقررات کرنے کا مطالبہ کیا ۔