سرپور ٹاون میں نامعلوم نعش دستیاب

سرپور ٹاون /2 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون کے قریب نامعلوم نعش برآمد ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون اور ماکیڈی ریلوے اسٹیشن کے درمیان علاقہ میں پٹریوں پر آج یعنی 2 مارچ کے روز نامعلوم نعش پڑی ہوئی پائی تھی ۔ ماکیڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب پائی گئی نامعلوم فرد کی نعش کے ہاتھ پر ایس رادھا لکھا ہوا ہے ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی جی آر پی ایف ریلوے پولیس نے حالات مقام پر پہونچکر نعش کو پوسٹ مارٹم کیا گیا اور کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔ ریلوے پولیس کو ورثاء کی تلاش ہے ۔