سرپور ٹاون میں شدید سردی کی لہر

سرپور ٹاون 21 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرپور ٹاون میں 2 دنوں میں بڑھتی ہوئی شدید سردی کی لہر سے عوام پریشان ہیں ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون منڈل اور مستقر میں دو دنوں میں شدید سردی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام اور بزرگ عمر رسیدہ لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنا پسند کررہے ہیں اور گرم ملبوسات کپڑوں کو استعمال کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ صبح 9 بجے سے سردی کی شدید لہر چل رہی ہیں اور شام پانچ بجے سے شدید سردی شروع ہورہی ہے ۔ سرپور ٹاون میں شدید سردی کی لہر چلنے کی وجہ یہاں سرپور ٹاون کے اطراف ندی اور تالابوں اور خصوصا پائن گنگا کا قریب سے گذر ہوتا ہے اور جنگلاتی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر سردی میں اضافہ رہتا ہے اور دن بہ دن سردی میں اضافہ ہوتا جارہی ہے جس کی وجہ سے بزرگ عمر رسیدہ لوگوں کو کافی دشواریاں ہورہی ہیں اور اپنے مکانات سے باہر نکلنے کیلئے سورج طلوع ہونے کے بعد یعنی 10 بجے کے بعد اپنے مکانات سے باہر نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔