سرپور ٹاون میں سڑک حادثہ معصوم بچہ ہلاک

سرپور ٹاون /23 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں سڑک حادثہ میں ایک معصوم بچہ فوت ہوگیا اور دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون منڈل کے پاری گاؤں میں شادی کی تقاریب میں شرکت کرنے کیلئے ریاست مہاراشٹرا کچھ لوگ نے شرکت کی غرض سے پاری گاؤں کو آرہے تھے کہ اچانک شادی کے مکان کے قریب کچھ لمحات قبل نامعلوم موٹر سائیکل کو نامعلوم لوگوں کی گاڑی کی سڑک حادثہ میں معصوم بچی ( لڑکی ) ایشانی عمر 5 سالہ فوت ہوگئی اور لڑکی کے ساتھ دونوں زخمی ہوگئے ۔ مقامی لوگوں کے مدد سے سرکاری دواخانہ سرپور ٹاون شریک کیا گیا اور سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والوں کی حالت تشویش بتائی ہے ۔ سرپور ٹاون سب انسپکٹر آف پولیس پراوین کمار نے کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ،