سرپور ٹاون میں دن بہ دن گرمی میں اضافہ

سرپور ٹاون /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی سارے سرپور ٹاون میں شدید گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جہاں موسم گرما کا آغاز ہوا ہے سرپور ٹاون منڈل کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں گرمی میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور دوپہر کے اوقات سرپور ٹاون کی سڑکیں سنسان دکھائی دے رہی ہیں اور دوپہر کے اوقات میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک مقام سے دوسرے مقامات کو سفر کرنے والے مسافرین کو کافی دشواریاں ہو رہی ہیں ۔ اس لئے لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہنا پسند کر رہے ہیں ۔ اس طرح سے سرپور ٹاون میں شدید گرمی کے موسم کا آعاز عمل میں آیا ہے ۔