سرپور ٹاون /2 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر میں آج یعنی 2 جون کے روز یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر جشن تلنگانہ منایا گیا۔ سارے ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ مستقر تحصیلدار آفس ، ایم پی ڈی او آفس ، ایم آر سی آفس اور اگریکلچر آفس کے علاوہ دوسرے جگہ بھی جشن تلنگانہ منایا گیا ۔ خصوصاً سرپور ٹاون تحصیلدار آفس میں تحصیلدار رمیش بابو نے یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری اداروں میں بھی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔