سرپور ٹاون /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر میں 29 مارچ کے روز تلگودیشم پارٹی کے 35 ویں سال کے موقع پر یوم تاسیس پروگرام منایا گیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی منڈل سکریٹری پریم ساگر گوڈ کی نگرانی میں یوم تاسیس منایا گیا ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی صدر شنکر نائیک ، سابقہ ایم پی ٹی سی ، مادھو ، مادھوکر ، مہیش کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی صدر شنکر نائیک نے کہا کہ تلگودیشم پارٹی کے دورے حکومت میں عوامی فلاحی و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دی گئی تھی اور آنے والے دنوں میں بھی تلگودیشم پارٹی اقتدار حاصل کرتے ہوئے عوامی مسائل کی یکسوئی کرے گی ۔ بعد ازاں مستقر کراس روڈ پر تلگودیشم پارٹی پرچم کشائی انجام دی گئی ۔