سرپور ٹاون میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز

سرپور ٹاؤن۔/10مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر گورنمنٹ جونیر کالج میں 9مارچ کو صبح 9تا 12بجے بورڈ آف انٹر میڈیٹ امتحانات کا آغاز عمل میں آیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر کے تینوں کالجوں سوشیل ویلفیر گرلز اور سوشیل ویلفیر بوائز اور گورنمنٹ جونیر کالج کیلئے سرکاری جونیر کالج میں امتحانی مرکز کا قیام عمل میں آیا تھا۔ 21طلباء غیر حاضر رہے اور سال دوم 10مارچ کو 144 طلباء امتحانات میں شریک ہورہے ہیں۔