سرپور ٹاون میں ایس ایس سی امتحان پرامن انعقاد

سرپور ٹاون /25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر ایس ایس سی امتحانات مستقر کے چار امتحانی سنٹروں میں آج 25 مارچ کے روز پرامن طریقہ سے انعقاد عمل میں آیا ۔ یہ بات منڈل ایجوکیشن آفیسر پربھاکر نے بتائی ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چار سنٹروں میں آج پہلے روز ایس ایس سی امتحانات میں 14 طلباء غیر حاضر رہے ۔ اس طرح سے آج دسویں جماعت کا امتحان پرامن طریقہ سے انعقاد عمل میں آیا اور ان ایس ایس سی امتحانی سنٹروں کا آج تحصیلدار سرپور ٹاون رامیش بابو نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر امتحانی مراکز کا جائزہ لیا ۔