سرپور ٹاون مں ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم افراد ہلاک

سرپور ٹاون /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون میں آج ٹرین کی ٹکر میں نامعلوم آدی ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون مستقر سوشیل ویلفیر ڈینیشل ہاسٹل کے بیاک سائڈ ریلوے پٹریوں پر آج صبح کے اوقات نامعلوم ٹرین کے حادثہ میں نامعلوم آدمی ہلاک ہوگیا ۔ ٹرین حادثہ میں ہلاک ہونے والے افرادکا کوئی پتہ نہ ملا ۔ اس سلسلہ میں ریلوے پولیس نے کیس رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور ریلوے پولیس کو ورثاء کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔