سرپور ٹاون /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون ایم پی ڈی او ایم اے علیم کے اطلاع کے بموجب سرپورٹاون منڈل پریشد جنرل باڈی اجلاس 22 جولائی بروز منگل 11.30 بجے منعقد کیا جارہا ہے ۔ اس جنرل باڈی اجلاس میں تمام ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی منڈل کے تمام سرپنچوں کے علاوہ منڈل کے تمام متعلقہ عہدیداروں کو اس جنرل باڈی اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ اس منڈل جنرل باڈی اجلاس میں غیر حاضر رہنے والے عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔