سرپور ٹاون /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کے تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسی ڈنشیل اسکول اور کالج بوائز میں 15 دنوں قبل اسکول کے طالب علموں کی جانب سے انچارج پرنسپل محترمہ اوما مہیشوری کو ڈیوٹی سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام طلباء نے سہ ماہی امتحان کا بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج اور دھرنا پروگرام کو منعقد کیا گیا تھا اور سوشیل ویلفیر ڈسٹرکٹ کنوینر عادل آباد کے آنے تک دھرنا اور احتجاج کرنے پر اڑے رہے اور لگ بھگ دوپہر 12 بجے کے قریب سوشیل ویلفیر ڈسٹرکٹ کنوینر ناگیشور راؤ آنے کے بعد طالب علموں اور انچارج پرنسپل محترمہ اوما مہیشوری کے روبرو احتجاج اور دھرنا دینے والے طالب علموں کو سمجھاکر قابو میں کیا گیا اور ڈپٹی سکریٹری کی ہدایت پر انچارج پرنسپل محترمہ اوما مہیشوری کو ڈیوٹی اور پرنسپل کی ذمہ داری سے ہٹادیا گیا اور وائس پرنسپل راملو نائیک کو انچارج پرنسپل کی ذمہ داری دی گئی اور طالب علموں اور انچارج پرنسپل کے بارے میں تفصیلی طور پر انکوائی کی گئی ۔ بعد انکوائری کے سوشیل ویلفیر سکریٹری کی ہدایت پر طالب علموں کو انچارج پرنسپل کے خلاف بھڑکانے اور انچارج پرنسپل کے خلاف نفرت کو پیدا کرنے والے طالب علمو ںکا ساتھ دینے والے ٹیچرس کے بارے میں تفصیلی طور پر انکوائری کرنے کے بعد ریاستی سوشیل ویلفیر سکریٹری اور سوشیل ویلفیر ڈسٹرکٹکنوینر کی جانب سے سرپور ٹاون مستقر کے تلنگانہ سوشیل ویلفیر ریسی ڈنشیل اسکول اور کالج میں ڈیوٹی انجام دینے والے وائس پرنسپل راملو نئیک ، ڈاکٹر شانتا رام ، ستیہ نارائن ریڈی ، رام چندرن کو معطل کرنے کے احکامات سرپور ٹاون ریسی ڈنشیل اسکول کو وصول ہوئے ہیں اور انچارج پرنسپل کی حیثیت سے ڈیوڈ چندر شیکھر کو ذمہ داری دی گئی ۔