ای وی ایم میں خرابی کی شکایت ، بعض مقامات پر دیر تک رائے دہی
کاغذ نگر ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے دونوں حلقوں میں رائے دہی کا پرامن انعقاد عمل میں آیا اور کچھ پولنگ اسٹیشنوں میں ای وی ایم کی خرابی اور سرکاری ملازمین کی شعور بیداری میں کمی کی وجہ سے کچھ علاقوں میں تاخیر سے رائے دہی کا آغاز عمل میں آیا اور کچھ علاقوں میں پولنگ اسٹیشنوں میں ای وی ایم مشینوں کے آستہ سے چلنے پر 4 بجے کے بعد بھی ووٹرس قطاروں میں رہنے پر پولنگ کچھ علاقوں میں رات 8 تا 9 بجے تک جاری رہنے پر فیصد رائے دہی کا تاخیر سے اعلان کیا گیا اور دونوں حلقوں میں پرامن طریقہ سے انتخابات عمل میں آئے ۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے آصف آباد مستقر میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور انہیں کی اطلاع کے مطابق آصف آباد تعلقہ میں جملہ ووٹرس 186311 رہنے پر 160116 لوگوں نے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا اور آصف آباد تعلقہ میں رائے دہی 86 فیصد بتائی گئی اور حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون میں جملہ ووٹرس 190934 میں سے 164073 لوگوں نے اپنے ووٹوں کا استعمال کیا اور حلقہ اسمبلی سرپور ٹاون میں 85.93 فیصد رائے دہی عمل میں آئی ۔ ضلع کلکٹر کمرم بھیم آصف آباد نے دونوں حلقوں کا وقفے وقفے سے جائزہ لیتے ہوئے موجود تھے اور مبصرین بھی جائزہ لینے میں مصروف دکھائی دئیے ۔۔