سرپور ٹاون انٹرمیڈیٹ کالج کے تاریخی نتائج

سرپور ٹاون /29 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون گورنمنٹ جونئیہر کالج پرنسپل ڈاکٹر سریدھر موہن اور لکچرار محمد یعقوب کے اطلاع کے بموجب سرپور ٹاون گورنمنٹ جونئیر کالج کے شاندار نتائج آئے ہیں ۔ انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاون جونئیر کالج انٹرمیڈیٹ میں بی پی سی ، ایم پی سی ، سی ای سی کے جملہ 70 طلباء نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات میں شرکت کرتے ہوئے 61 طالب علموں نے انٹرمیڈیٹ سال دوم میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح سے سرپور ٹاون جونئیر کالج کا 88 فیصد نتائج رہا اور ایم پی سی گروپس میں سرپور ٹاون جونئیر کالج کے طلبہ پی سجاتا نے 1000 کے منجملہ 915 نشانات حاصل کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی اور بی پی سی میں پی مونیکا نے 832 نشانات حاصل کئے اور سی ای سی میں پی ممتا نے 820 نمبرات حاصل کرتے ہوئے منڈل سطح پر سب سے زیادہ نشانات حاصل کرنے والے طلباء کی ریکارڈ قائم کرلی ہے ۔ اس طرح سے سرپور ٹاون جونئیر کالج کے قائم ہونے کے بعد سے تاحال بھی اتنا اچھا نتائج نہیں آیا تھا ۔ اس طرح سے سرپورٹ اون جونئیر کالج انٹرمیڈیٹ کو 88 فیصد نتائج آنے پر کالج کی تاریخ میں سب سے زیادہ فیصدی نتائج کے اعزاز حاصل ہوئی ہے ۔ اس طرح سے اچھے نمبرات حاصل کرنے اور طلباء اور طلبہ کو کالج پرنسپل اور لکچرار نے مبارکباد پیش کی ۔