سرپور ٹاؤن میں ودیا والینٹرس کے سرٹیفیکٹ کی جانچ

سرپور ٹاؤن ۔ 30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش نے کہا کہ سرپور ٹاؤن منڈل کے جملہ 59 ودیا والینٹرس کے آن لائن تقررات عمل میں آئے اور اس ضمن میں 29ستمبر کے روز ایم آر سی آفس میں منڈل کے 3اردو میڈیم ودیا والینٹرس اور 56 تلگو میڈیم ودیا والینٹرس کے اصلی سرٹیفیکٹ کی جانچ پرتال کی گئی ۔ اس موقع پر3اردو میڈیم ودیا والینٹرس میں سے ایک ودیا والینٹرس حتیاتات مضمون کے وی وی کے اصلی سرٹیفیکٹ کی مکمل طور پر جانچ پڑتال گکی گئی اور دو ودیاوالینٹرس اردو میڈیم کیمیا (Physics)اور حساب (Maths)نے ڈیوٹی نہ کرنے کا تحریری طور پر لکھ کر منڈل ایجوکیشن آفیسر کے حوالے کردیا گیا اور اس طرح سے سرپور ٹاؤن منڈل میں جملہ 59 ودیا والینٹرس میں 35 ودیا والینٹرس کا تفصیلی جانچ پڑتال اور تقرر عمل میں آیا اور 24ودیا والینٹرس کے عہدے خالی ہیں ۔ ان میں اردو میڈیم کے لئے ودیا والینٹرس اور تلگو میڈیم کے 22ودیا والینٹرس خالی رہنے کی ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو رپورٹ روانہ کردی گئی ہے ۔