رکن اسمبلی کونیرو کونپا سے تلگو دیشم ڈسٹرکٹ سیکریٹری محمد نذر احمد کی نمائندگی
سرپورٹاؤن۔ یکم ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن کے متوطن اور تلگو دیشم ڈسٹرکٹ سیکریٹری محمد نذر احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ سرپور ٹاؤن مستقر کے سرکاری نلوں میں پینے کے پانی کیلئے واٹر فلٹر بیڈ کے ذریعہ صاف کرتے ہوئے عوام کو پینے کے پانی فراہم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سرپور ٹاؤن میں گزشتہ کچھ دنوں سے ہیضہ کی وباء چل رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کافی پریشان ہورہے ہیں۔ اس لئے عوام اور چھوٹے بچوں کو واٹر فلٹر بیڈ کے ذریعہ پینے کا پانی فراہم کرنا چاہئے تاکہ سرپور ٹاؤن کے عوام کی جانوں کی حفاظت ہوسکے۔ اس لئے محمد نذر احمد تلگو دیشم پارٹی ڈسٹرکٹ سیکریٹری نے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی کونیرو کونپا اور مقامی میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ سرپور ٹاؤن ندی کے پینے کے پانی کو فلٹر کرتے ہوئے عوام کو نلوں کے ذریعہ فراہم کیا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا پینے کا پانی مل سکے۔ اس لئے جلد از جلد سرپور ٹاؤن گرام پنچایت کے حدود میں موجود عوام کی سہولت کی خاطر واٹر فلٹر بیڈ کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا۔ اس ضمن میں انہوں نے رکن اسمبلی اور سرپنچ سے نمائندگی کرتے ہوئے عوام کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کیا۔