سرپور ٹاؤن۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن میں گزشتہ کچھ دنوں سے شدید دھوپ اور گرمی کے درجہ حرارت میں اضافہ ہونے پر عوام اور کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ روزانہ کئی افراد شدید گرمی سے متاثر ہوکر دواخانوں میں شریک ہونے پر مجبور ہورہے ہیں اور کچھ لوگ شدید دھوپ اور گرمی کی تاب نہ لاکر موت کے گھاٹ اُتر رہے ہیں۔ آج سرپور ٹاؤن مستقر کے محلہ گویندپور کا رہنے والا کسان نوجوان ڈی بھرت عمر 39سال نے حسب معمول اپنے کھیت میں کام کرنے کے بعد شام اپنے مکان پہنچ کر اپنی صحت بگڑنے کی اطلاع دینے پر گھر والوں نے اسے سرکاری دواخانہ علاج کیلئے لے جارہے تھے کہ راستہ میں ہی وہ فوت ہوگیا۔ لو لگنے سے فوت ہونے کی اطلاع بھرت کے گھر والوں نے مقامی اخباری نمائندوں کو دی۔
ٹرین کی ٹکر سے نامعلوم شخص ہلاک
سرپور ٹاؤن۔/20مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریلوے پولیس اور جی آر پی ایف عہدیدار نندا گوپال کی اطلاع کے بموجب منگل کی رات نامعلوم ٹرین سے گر کر نامعلوم شخص سرپور ٹاون اور کاغذ نگر ریلوے اسٹیشن کے درمیان علاقہ میں گر کر فوت ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ نامعلوم افراد کی نعش کو محفوظ کردیا گیا ہے اورکیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ریلوے پولیس کو ورثاء کی تلاش ہے۔