سرپور ٹاؤن میں سڑک کے تعمیراتی کاموں کاآغاز

سرپور ٹاؤن۔/5جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن رکن اسمبلی کاویٹی سمیا کے ہاتھوں 5جنوری کو سرپور ٹاؤن تا ماکیڈی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاؤن مستقر فاریسٹ رینج آفس کے قریب سے ماکیڈی تک 10.5کلو میٹر کی روڈ کیلئے آج بروز اتوار 5جنوری کو رکن اسمبلی کاویٹی سمیا کے ہاتھوں آر اینڈبی روڈ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خضر حسین کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس ڈسٹرکٹ سکریٹری محمد جنید احمد کے علاوہ قائدین اور آر اینڈ بی عہدیدار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کاویٹی سمیا نے کہاکہ ریاست مہاراشٹرا کو جانے کیلئے عوام کو کافی دشواریاں ہورہی تھیں اور آر اینڈ بی سڑک کی خستہ حالت ہوگئی تھی اس لئے حکومت کی جانب سے سرپور ٹاؤن تا ریاست مہاراشٹرا کے مختلف مقامات کو جانے کیلئے سرپور ٹاؤن تا ماکیڈی گاؤں تک سڑک کے تعمیراتی کاموں کا آغاز عمل میں آیا۔

اس لئے جلد از جلد سڑک کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرتے ہوئے عوام کو سہولت فراہم کرنے رکن اسمبلی کاویٹی سمیا نے عہدیداروں کو ہدایت جاری کی۔ 10.5کلو میٹر کے تعمیراتی کاموں کیلئے 5کروڑ روپیوں کی منظوری ہوئی ہے۔