سرپور ٹاؤن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن آئی کے پی اے پی ایم وینکٹ رمنا کی اطلاع کے بموجب منڈل کے بیروزگار 18تا 35سال عمر کے لڑکے اور لڑکیوں کیلئے روزگار فراہم کرنے کی غرض سے حکومت کی جانب سے جاب میلہ 8جنوری کو سرپور ٹاؤن میں منعقد کیا جارہا ہے۔ دسویں جماعت کامیاب اور ناکام لڑکے اور لڑکیوں کیلئے مفت کمپیوٹرس کورس کے علاوہ دوسرے روزگار سے متعلق کورس کی مفت تربیت دی جائے گی۔ اس جاب میلہ میں شرکت کرنے والوں کو دسویں کامیاب سرٹیفکیٹ، آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور دو عدد فوٹوز کے ساتھ شرکت کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ تفصیلی جانکاری کے لئے اے پی ایم وینکٹ رمنا 9177202623 ، 99592805 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
سرپور ٹاؤن میں کار کی
ٹکر سے خاتون فوت
سرپور ٹاؤن۔/7جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن کو پڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے قریب پائن گنگا پر پل کی تعمیر ہونے سے عوام کی آمدورفت اور ٹریفک میں اضافہ ہوگیا ہے اور سینکڑوں کی تعداد میں ریاست مہاراشٹرا سے سرپور ٹاؤن کو عوام کو آنا جانا شروع ہوگیا ہے اور آمد ورفت اور ٹریفک میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے روزانہ حادثات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اس ضمن میں 6جنوری کی شام کے اوقات میں ریاست مہاراشٹرا سے پائین گنگا پل سے ہوتے ہوئے آنے والی کار کی جانب سے سرپور ٹاؤن مستقر کے پائپ فیکٹری کے قریب پوچکا نامی خاتون کو ٹکر دینے پر شدید زخمی ہوگئی اور کار میں موجود ریاست مہاراشٹرا کے لوگ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے کار کی ٹکر میں شدید زخمی خاتون محترمہ پوچکا کو سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کیا گیا اور دواخانہ میں زیر علاج خاتون 6جنوری کی رات میں فوت ہوگئی۔ اس سلسلہ میں سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر پولیس جی راکیش نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور حادثہ کرنے والوں کی تلاش کا آغاز کردیا گیا۔