سرپور ٹاؤن میںقلب پر حملہ سے نوجوان فوت

سرپور ٹاؤن۔/22جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے متوطن25سالہ ستیش کمار کی شادی تین ماہ قبل ریاست مہاراشٹرا کی لڑکی سے ہوئی تھی اور آج ستیش کمار اپنی بیوی کو اس کے مکان ریاست مہاراشٹرا کو چھوڑ کر آج  یعنی 22 جولائی کی صبح 11بجے واپس سرپور ٹاؤن آگیا اور اپنے مکان میں اچانک صحت بگڑنے اوردل کا دورہ پڑنے پر مکان والوں نے سرکاری دواخانہ میں علاج کیلئے شریک کروایا لیکن ڈاکٹروں نے ستیش کمار کو دل کا دورہ پڑنے پر فوت ہوجانے کی اطلاع دی۔ دوسری طرف مقامی لوگ اور آپسی رشتہ داروں میں یہ بات گشت کررہی ہے کہ تین ماہ شادی ہونے کے  بعد اچانک نوجوان پر دل کا حملہ کس طرح ہوتا ہے۔ اس طرح سے ستیش کمار کی موت تجسس کا شکار ہوگئی ہے اور اس کی موت کے تعلق سے مقامی لوگوں میں افواہوں کابازار گرم ہے۔