سرپور ٹاؤن سرکاری ملازمین کو پوسٹل بیالٹ داخل کرنے کی خواہش

سرپورٹاؤن۔/29مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سر پور ٹاؤن ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات کے اسسٹنٹ الیکشن آفیسر ایم اے علیم نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے دوسرے مقامات کو جانے والے سرکاری ملازمین پوسٹل بیالٹ 30مارچ کے اندرون ایم پی ڈی او آفس سرپور ٹاؤن میں داخل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی سرکاری ملازمین الیکشن ڈیوٹی کرنے کیلئے دوسرے مقامات جارہے ہیں ایسے مقامی سرکاری ملازمین کو چاہیئے کہ وہ پوسٹل بیالٹ کے ذریعہ اپنا ووٹ استعمال کرسکتے ہیں۔ تفصیلی معلومات کیلئے سرکاری ملازمین ایم پی ڈی او آفس سے ربط کریں۔