سرپور ٹاؤن ۔ 28 ؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت میں 27 ؍ اکٹوبر کو شام کے اوقات میں ڈی ایس پی کاغذنگر بی سمبیا کی زیرنگرانی میں پولیس کارڈن سرچ پروگرام کیا گیا ۔ اس موقع پر کوشالہ سرکل انسپکٹر آف پولیس موہن ‘ سرپور ٹاون ایم آئی این روی ‘کوٹالہ ایس آئی کے علاوہ پولیس ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر 40 لیٹر دیسی شراب ‘ 27 بیئر کے بوتل اور IMFL 50 شراب بوتل ‘ 2 عدد پاسنجر آٹو ‘12 عدد موٹرسیکل کو غیر قانونی اپنے مکانات پر رکھنے کے جرم میں ضبط کرلیا گیا ہے ۔ بعدازاں ڈی ایس پی کاغذنگر پی سمبیا نے کہا کہ کوئی بھی فرد غیر قانونی طور پر اپنے مکانات میں موٹر گاڑیاں رکھنے پر اور کوئی بھی غیر قانونی شئے کی منتقلی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔اور غیر قانونی کاموں کو انجام دینے والوں کی اطلاع دینے والوں کے ناموں کو مخفی رکھا جائیگا ۔