سرپورٹاون ۔ 24 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون گرلز اپرپرائمری اسکول اردو میڈیم ہیڈماسٹر عطا الرحمن کی اطلاع کے بموجب گرلز اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم کے طالب علموں کو سہولت فراہم کرنے کی خاطر ضلع کے اعلی عہدیداروں کی جانب سے 6.50 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی ہیں ۔ اردو میڈیم طالبعلموں کو کمروں کی سہولت کی خاطر مزید بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کیلئے رقم کی منظوری عمل میں آئی ہے ۔ اور بہت جلد بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کا آغاز عمل میں آئے گا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گرلز اپرپرائمری اسکول اردو میڈیم کیلئے بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کیلئے 6.50 لاکھ روپیوں کی منظوری ہوچکی تھی اس طرح سے جملہ 13 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں آئی ہیں ۔ اردو میڈیم گرلز اپرپرائمری اسکول کی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کیلئے رقم اور بجٹ کی منظوری ہونے پر اولیا طلباء کمیٹی چیرپرسن محترمہ راحت شبیر حسین نے ضلع کے اعلی عہدیداروں سے اظہار تشکر کیا ۔