سرپورٹاؤن۔27اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر جامع مسجد کے قریب موجود قدیم قبرستان میں واقع حضرت سید طالب علی شاہؒ کی مزار شریف ہے اور ہر سال 9ذیعقدہ اور 10ذیعقدہ یعنی اس مرتبہ 4اور 5ستمبر کو حضرت قبلہ کا عرس مبارک کا عظیم الشانا پیمانے پر منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز عمل میں آیا ہے۔ اس عرس مبارک سے متعلق قوالی اور عرس شریف کے پوسٹر کی رسم اجرائی بھی عمل میں آچکی ہیں اور قبرستان اور درگاہ شریف کے حدود میں صاف صفائی کے کاموں کا انتظامیہ کمیٹی زوروں سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ اس عرش شریف میں ضلع عادل آباد کے مختلف علاقوں کے علاوہ کریم نگر ‘ پداپلی اورپڑوسی ریاست مہاراشٹرا کے ناگپور ‘ راجورا‘ بلہار شاہ ‘ چندرو پور اور ناندیڑ سے بھی عقیدت مندوں کی کثیر تعداد حاضر ہوتی ہیں ۔