سرپورٹاؤن میں دو موٹر سائیکلس میں تصادم، خاتون ہلاک تین افراد شدید زخمی

سرپورٹاؤن ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن منڈل میں دونوں موٹر سائیکلوں میں بھیانک حادثہ (تصادم) میں خاتون ہلاک 3 شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے بموجب سرپورٹاؤن منڈل کے گرام پنچایت ہاری گاؤں کے آر اینڈ بی سڑک پر 4 ڈسمبر کے ان کے اوقات میں کوٹالہ سے سرپورٹاؤن کو آنے والی موٹر سائیکل اور سرپورٹاؤن سے کوٹالہ کو جانے والی موٹر سائیکل میں تصادم اور بھیانک حادثہ میں دونوں موٹر سائیکلوں میں سوار افراد شدید زخمی حالت میں سرپورٹاؤن سرکاری دواخانہ شریک کیا گیا لیکن حادثہ میں زخمی خاتون نلگو بائی عمر 54 سال دواخانہ میں شریک ہوتے ہی فوت ہوگئی اور باقی 3 افراد کو علاج کے دوران تشویشناک حالت بتاتے ہوئے سرپورٹاؤن کے سرکاری ڈاکٹروں نے منچریال دواخانہ کو منتقل کیا ۔ سرپورٹاؤن ایس آئی این دواخانہ کو رجسٹر کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

سرکاری دواخانہ کا معائنہ
سرپورٹاؤن ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر کے سرکاری دواخانہ کا ضلع کوالیٹی کنٹرول انشورنس و منیجر نوجیت سنگھ نے دورہ کرتے ہوئے سرکاری دواخانہ کی بلڈنگ اور مزدوروں کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی اور عارضی ملازمین نے مسائل کے بارے میں بھی معلومات حاصل کئے۔ بعدازاں مقامی اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سرکاری دواخانہ کی بلڈنگ اور عارضی ملازمین کے مسائل کے بارے میں اعلیٰ عہدیداروں کو رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ اس موقع پر مقامی ڈاکٹر سوبھاش اور اسٹاف بھی موجود تھے۔