سرپورٹاؤن ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر میں جامع مسجد کے احاطہ میں جلسہ رحمتہ اللعلمین ؐ و شانِ اولیاء اللہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ایڈوکیٹ ایم اے یقین کی زیرصدارت مبارک بین سالمین کی زیرنگرانی اورمحمد عبدالشکیل کی زیرقیادت جلسہ ہوگا۔ اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے الحاج سید شاہ محمد عبدالرحمن حسن قادری خلیفہ صدر شیخ الشیوخ حیدرآباد، صلاح الدین مصباحی کریم نگر، محمد منور علی قادری حیدرآباد، محمد عظمت اللہ نقشبندی القادری حیدرآباد کے علاوہ مقامی مقررین محمد زبیر خان مسجد کوثر کاغذنگر، محمد ایوب رضا جامع مسجد کاغذنگر، محمد فصیح الدین مسجد معراج کاغذنگر، مولانا اکبر محی الدین کاغذنگر کے علاوہ آصف آباد، بیلم پلی، منچریال، مندامری، کاغذنگر، کیرامیری کے علاوہ مقامی مقررین بھی اس جلسہ سے خطاب کریں گے۔ یہ بات مہتمم جلسہ و امام خطیب جامع مسجد قاضی سید عنایت علی صابری نے سیاست نیوز کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 3 ستمبر چہارشنبہ کو بعد نماز عشاء 9 بجے احاطہ جامع مسجد میں 19 روزہ عظیم الشان سالانہ جلسہ رحمتہ اللعلمین ؐ و شانِ اولیاء اللہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس جلسہ میں زیادہ سے زیادہ لوگ شرکت کرتے ہوئے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ خواتین کیلئے پردہ کا انتظام رکھا گیا ہے۔