سرپورٹاؤن میں تشکیل تلنگانہ کے ضمن میں تشہیری مہم

سرپورٹاؤن۔30مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں آج یعنی 30مئی کے روز اعلیٰ عہدیداروں کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ کی تشکیل ہونے سے متعلق تشہیری مہم چلانے کی ہدایت پر آج تحصیلدار ٹی سرینواس ‘ میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ‘ ای او گرام پنچایت صفدر علی کے علاوہ اراکین گرام پنچایت محمد عفت حسین اور مقامی عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر میجر گرام پنچایت سرپنچ خیضر حسین نے کہا کہ 2جون کو نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے ۔ اس ضمن میں دیہی علاقوں سے لیکر شہروں کے علاقوں میں عوام میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل ہونے کے متعلق شعور بیداری اور تشہیری مہم چلائی جارہی ہے تاکہ ہر ایک فرد کے علم میں یہ بات معلوم ہو کہ علحدہ ریاست تلنگانہ ریاست کی تشکیل عمل میں آچکی ہے ۔ اس ضمن میں کھیلوں کے پروگراموں کا بھی انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور ان کھیلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے کو انعامات بھی دیا جائے گا ۔ علحدہ ریاست کی تشکیل تلنگانہ سے متعلق نعرے بازی کرتے ہوئے ریالی کا بھی اہتمام کیا گیا اور گاؤں کا گشت کرتے ہوئے ریالی رپور ٹاؤن بس اسٹانڈ کے حدود میں ریالی کا اختتام عمل میں آیا ۔ بعد ازاں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل ہونے پر بس اسٹانڈ چوراستہ پر تلنگانہ زنجیری شکل میں ٹھہر کر عوام میں علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل سے متعلق عوام میں شعور بیداری مہم چلائی گئی ۔