سرپورٹاؤن میں بنکرس کا اجلاس

سرپورٹاؤن ۔ 25 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپورٹاؤن مستقر تحصیلدار 24 اگست کو سب کلکٹر آصف آباد پرشانت پاٹل کی زیرقیادت بنکرس کا خصوصی اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں سرپورٹاؤن تحصیلدار رمیش بابو، منڈل ریونیو انسپکٹر سبھاش گوڑ کے علاوہ متعلقہ تمام بنکوں کے منیجرس موجود تھے۔ اس موقع پر سب کلکٹر آصف آباد پرشانت پاٹل نے کہا کہ 31 مارچ 2014ء سال کے اندرون حاصل کرنے والے اگریکلچرس لون کی تفصیلات حاصل کرنی چاہئے۔ اس کے علاوہ لون کی معافی کیلئے منڈل سطح پر کمیٹی کی تشکیل دی جائے گی۔ اس میں بینک عہدیداروں کے علاوہ منڈل سطح کے عہدیدار بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے تاکہ صحیح اور حقدار اور مستحق کسانوں اور پٹہ داروں کو لون کی معافی ہوں۔