سرپورٹاؤن ۔ 30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے سرکاری دواخانہ کے روبرو 2ستمبر سے آشا ورکرس کا احتجاج لگاتار جاری ہیںاور آج یعنی 27دنوں سے جاری ہڑتال اور احتجاج اور دھرنا جاری رہنے کے بعد بھی ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی بھی ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر آشا ورکرس یونین منڈل اور شریمتی شانتا اور شریمتی سلوچنا نے ’’سیاست نیوز‘‘ کو بتایا کہ گذشتہ 27دنوں سے آشا ورکرس کی جانب سے ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہیں لیکن ریاستی تلنگانہ حکومت آشا ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کرنے میں ناکام ہوگئی ہیں ۔ اس لئے ریاستی تلنگانہ حکومت سے آشا ورکرس کا مطالبہ ہے کہ آشا ورکرس کو قابلیت کی بنیاد پر سکنڈ اے این ایم کا درجہ دینا چاہیئے اور جب بھی پی ایچ سی پرائمریہیلت سنٹر میںڈیوٹی انجام دینے پر ٹی اے اور ڈی اے ادا کرنا چاہیئے اور تمام آشا ورکرس کو قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر ترقی دینا چاہیئے اور تمام کو مستقل طور پر ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اگر آشا ورکرس کے مطالبات اور مسائل کی یکسوئی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگراموں کو منعقد کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا گیا ۔