سرپورٹاؤن منصف مجسٹریٹ کورٹ بلڈنگ کا عنقریب افتتاح

سرپورٹاؤن۔/5اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں ہائی کورٹ کی جانب سے مقامی عدالت کی بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے کیلئے بجٹ کی منظوری کرتے ہوئے نئی بلڈنگ کی تعمیر عمل میں آئی ہے جو عنقریب افتتاح کیلئے تیار ہے۔ اس ضمن میں 5اپریل اتوار کے روز عادل آباد ڈسٹرکٹ جج جناب گوپال کرشنا مورتی اور آصف آباد میں جج سدرشن کے ہمراہ مقامی بار اسوسی ایشن صدر جیا چندر راؤ ، ایڈوکیٹ جے اے سی کنوینر وی کشور کمار، سینئر ایڈوکیٹ ایم اے یقین ایڈوکیٹ، سرینواس ایڈوکیٹ دیاراج سنگھ، ایڈوکیٹ گنپتی کے علاوہ مقامی عدالت اسٹاف اور متعلقہ کنٹراکٹر محمد خورشید حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جج عادل آباد جناب گوپال کرشنا مورتی نے نو تعمیراتی کاموں کو مکمل کرنے والی سرپور ٹاؤن منصف مجسٹریٹ کورٹ بلڈنگ کا تفصیلی طور پر دورہ کرتے ہوئے تمام کمروں کا جائزہ لیا گیا۔مابقی تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں کو بلڈنگ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ11اپریل کو سرپور ٹاؤن منصف مجسٹریٹ کورٹ بلڈنگ کا افتتاح ہائی کورٹ کے سینرء ججس جی راجیا اور سیتا رام مورتی کے ہاتھوں عمل میں آئیگا۔انہوں نے کہا کہ نو تعمیر شدہ کورٹ بلڈنگ کے افتتاح ہونے سے عدالت کے اسٹاف کے علاوہ عدالت کو آنے والے عوام کو کافی سہولت ہوگی۔