سرپنچ کے عہدے کیلئے چناؤ کا مطالبہ

گمبھی راؤ پیٹ /2 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ سرپنچ و تلگودیشم قائد راگیشٹی نارائن نے اپنے صحافی بیان میں میجر گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے سرپنچ کے عہدے کیلئے الیشکن ( چناؤ ) کروانے کا مطالبہ کیا ۔ نارائن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ ہوئے گرام پنچایت انتخابات میں ملوگاری پدما نے بحیثیت سرپنچ کامیابی حاصل کی تھی ۔ بعد ازاں سرپنچ ملوگاری پدما نے لوکل باڈی انتخابات میں زیڈ پی ٹی سی رکن گمبھی راؤ پیٹ مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی کے بعد سرپنچ کے عہدے کو استعفی دے دیا تھا ۔ جس کی وجہ سے یہ عہدہ مخلوعہ تھا ۔ لہذا سرکاری احکامات کے مطابق نائب سرپنچ کو انچارج سرپنچ بنایا گیا تھا ۔ لیکن اب تک ایک سال کا عرصہ ہوچکا ہے ۔ دوبارہ سرپنچ کیلئے الیکشن کا انعقاد عمل میں نہیں آیا ۔ نارائن نے کہا کہ سرپنچ کے نہ ہونے کی وجہ کئی ترقیاتی کاموں میں مشکلات درپیش ہو رہی ہیں جبکہ EO گرام پنچایت ، انچارج سرپنچ وارڈ کونسلروں کی من مانی کی وجہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ نارائن نے متعلقہ عہدیداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد گرام پنچایت گمبھی راؤ پیٹ کے سرپنچ عہدے کیلئے الیکشن کروائیں تاکہ مناسب انداز میں عوامی مسائل کی یکسوئی ہوسکے ۔ اس موقع پر تلگودیشم پارٹی سینئیر قائدین محمد عباداللہ خان اور دیگر موجود تھے ۔