ترقیاتی فنڈس مختص کرنے کی پیشکشی بھی نامناسب ‘ کریم نگر میںضلع صدر تلگودیشم جوجی ریڈی کا بیان
کریم نگر ۔ 13 ؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پنچایتوں کے چناؤ میں کامیابی کے لئے چناؤ میدان میں حصہ لے رہے امیدوار ‘ ووٹرس کی تائید کے حصول کے لئے انہیں لبھانے میں لگے ہوئے ہیں ۔ ایک ووٹ کے لئے ایک ہزار تا دو ہزار روپئے کی پیشکش کی جا رہی ہے ۔ اس کے ساتھ کاموں میں ترقی کی جانے کا بھی تیقن دے رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں ووٹرس کو لبھانے نذرانے پیش کرنے کے سلسلے میں برسراقتدار پارٹی کے ارکان اسمبلی جمہوری طریقہ کو پامال کر رہے ہیں ۔ اس بات کا الزام تلگودیشم ضلع صد ر اے جوجی ریڈی نے عائد کیا ۔ انہوں نے تلگودیشم پارٹی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ پنچایتوں کے چناؤ میں کوئی اور پارٹی سے وابستہ مقابلے میں نہ ٹھیرنے پائے کچھ اس طرح سے ٹی آر ایس کوشش میںلگی ہوتی ہے۔ ٹی آر ایس قائدین ‘ ارکان اسمبلی ترقی کے لئے فنڈز کی منظوری ‘ مختص کروائے جانے کی بات کر رہے ہیں اور متفقہ ارکان سرپنچ کا تقرر کرلیا جائے تو بہتر ہوگا کہتے ہوئے پولیس چناؤ عہدیداروں کی جانب سے چناؤ نہ ہونے دینے متفقہ طور پر چن لئے جانے کے لئے دباؤ ڈالنے کا الزام عائد کیا ۔ سبھی پنچایتوں کے زیادہ سے زیادہ نشستوں پر قبضہ کرلئے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سی بی آئی ڈائرکٹر الوک ورما کا تقرر کیا جانا چاہئے ۔ سپریم کورٹ کے دیئے فیصلہ کے دودن بعد میں اعلی سطح کی کمیٹی کی جانب سے انہیں عہدہ سے علحدہ کئے جانے کافیصلہ کرلیا ‘ جانا ناانصافی ہے۔ جاریہ ماہ کی 18 کو پارٹی قائم کرنے والے بانی صدر این ٹی آر کی 23 ویں برسی پر خون کے عطیہ کا پروگرام رکھا جا رہا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں حلقہ اسمبلی مشیرکے آگپا ‘ اے وینکٹیا ‘ ایس سی شعبہ ‘ ریاستی نائب صدر ڈی ستیم اقلیتی شعبہ ریاستی سکریٹری حسن محمد وغیرہ شریک تھے ۔