یلاریڈی /12 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ٹی آر ایس انتخابات میں کئے تمام وعدوں کو پورا کرے اور کسانوں کو نو گھنٹہ برقی سربراہ کرنے کا بی جے پی یلاریڈی حلقہ انچارج پنالا لکشما ریڈی نے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے اپنے دورہ پر اخباری نمائندوں سے کہا کہ تلنگانہ سرکار کسانوں کو نو گھنٹہ برقی سربراہ کرنے کا انتخابات میں وعدہ کرکے اب صرف پانچ گھنٹہ بھی برقی فراہم نہیں کر پارہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتط مفت تعلیم دینے کا وعدہ کرکے اب تک فیس ریمبرسمنٹ جاری نہ کی گئی ۔ انہوں نے فوری فیس جاری کرنے کی خواہش کی ۔ انہوں نے وزیر اعلی مسٹر چندر شیکھر راؤ پر الزام لگایا کہ خاندانی سروے کے نام پر سرکاری اسکیمات حاصل کر رہے افراد کو برخواست کرنے کی سازش ہے ۔ انہوں نے ارادہ ظاہر کیا کہ ایک دن میں مکمل سروے کرنے پر مکمل معلومات فراہم کیا جانا ممکن نہیں ہوگا ۔ کم از کم ایک ہفتہ سروے کرتے ہوئے معلومات حاصل کریں ۔سروے میں مستحق خاندانوں کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو برداشت نہ کیا جائے گا کہہ کر انتباہ دیا ۔ پنالا لکشما ریڈی بی جے پی انچارج نے مزید کہا کہ اب تک بھی کسانوں کی ڈالی گئی فصلیں تباہی کے دہانے پر ہیں ۔ ان فصلوں کو اگر بچانا ہے تو بلاوقفہ سات گھنٹہ برقی سربراہ کی جائے ۔ ورنہ کسانوں کی بربادی کی ذمہ داری تلنگانہ سرکار پر ہوگی ۔ اس موقع پر بی جے پی قائدین میں یلاریڈی سرپنچ دیویندر ، سائی رام گوڑ ، بالراج ، سری بال کشن ، پربھو گوڑ ، لکشمی نارائنا موجود تھے ۔