سرپورٹاون ۔ 15 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر ضلع پریشد ہائی اسکول میں 13 اگسٹ کے روز منڈل کے ٹیچرس ، ودیا والینٹرس ، آنگن واڑی ورکرس کے علاوہ متعلقہ سروے عہدیداروں کیلئے ایک روزہ تربیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس اجلاس میں 19 اگسٹ کے روزہ منعقد کئے جانے والے عام سروے کے فارم کی خانہ پُری طور پر بتایا گیا اور ایک سروے عہدیدار کو 25 مکانات دیئے گئے ۔ اور تفصیلی طور پر سروے کرتے ہوئے مکمل طور پر فارم کی خانہ پُری کرنی چاہئے اس تربیتی اجلاس میں منڈل کے تمام سروے ٹیموں کے عہدیداروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔