میدک /18اگست (فیاکس) صدر و بانی مسلم ویلفیر سوسائٹی میدک الحاج خواجہ معین الدین قادری نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں مسلمانان میدک سے اپیل کی کہ حکومت تلنگانہ کے جامع گھر گھر سروے فارم میں مادری زبان کے کالم میں ’’اردو‘‘ تحریر کروائیں ۔ اس سروے کے ذریعہ ہی عوام کا سماجی و معاشی موقف کاپتہ چلایا جارہا ہے اور مستقبل میں سرکاری فلاحی اسکیمات سے استفادہ اس سروے کی بنیاد پر ہی ممکن ہوگا ۔ چنانچہ مسلمانوں کوچاہئے کہ وہ سروے فارمس کی خانہ پری کے وقت احتیاط سے کاملیں ۔ جسٹس سچر کمیٹی کی سفارشات میں مسلمانوں کو دلت سے بھی زیادہ پسماندہ بتایاگیا ہے ۔ اس لئے مسلمان اپنی پسماندگی کی ساری تفصیلات سے شمار کنندہ کو واقف کرواکر سروے فارمس میں تحریر کروائیں ۔ کالم نمبر 6 میں بی سی درج کروائیں ۔ فارم کا نمبر B انتہائی اہم ہے چنانچہ احتیاط سے مکمل اور تفصیلات درج کروائیں ۔ مشترکہ خاندانوں میںموجود شادی شدہ افراد (بھائی،بہن وغیرہ )الگ خاندان کے طور پر اپنی تفصیلات فارم میں درج کروائیں ۔