مکان مالکین کو سارقین نے اندر سے بند کر کے سرقہ کیا
حیدرآباد۔24۔نومبر (سیاست نیوز) سرورنگر علاقہ وینکٹیشور کالونی میں پیش آئے سرقہ کی واردات میں سارقین نے رجسٹرار آفس کے ملازم کے مکان سے 60 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ انسپکٹر سرورنگر مسٹر نرسنگ راؤ کے بموجب چنتلہ لکشمن ساکن روڈ نمبر 4 وینکٹیشور کالونی سرورنگر کل رات اپنے مکان میں محو خواب تھا کہ سارقین نے کھڑکی کی جالی کاٹ کر مکان میں داخل ہوئے اور لکشمن اور اس کے بیٹے کے کمروں کو باہر سے بند کردیا اور وہاں پر موجود چابیوں کی مدد سے الماری کھول کر 60 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ لکشمن نے آج صبح سرورنگر پولیس میں ایک شکایت درج کروائی ۔ قبل ازیں فارنسک ماہرین کی ٹیم مقام واردات پر پہنچ وہاں کا معائنہ کیا۔