سرور نگر میں ایک شخص کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد /29 فروری ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک شخص کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 46 سالہ جی جنگیاجو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ بھوپیش گیتا نگر سرور نگر میں رہتا تھا ۔ کل رات جب یہ شحص اپنے آٹو میں مسافرین کو لیکر جارہا تھا کہ اچانک 2 افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے ۔ انہوں نے اس کا راستہ روک لیا اور بڑا وزنی پتھر اس کے آٹو پر ڈال دیا ۔ یہ واقعہ پی اینڈ ٹی کالونی کے قریب پیش آیا اس حملہ میں شدید زخمی جنگیا فوت ہوگیا ۔ آٹو دلسکھ نگر سے سرور نگر جارہا تھا ۔ سرورنگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔