حیدرآباد ۔ 25 جون (سیاست نیوز) سرور نگر علاقہ میں ایک شخص پر وزنی پتھر ڈال کر قتل کردیا گیا۔ پولیس سرور نگر کے مطابق 40 سالہ نرسنگ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور کرمن گھاٹ سرور نگر میں رہتا تھا، آٹو ڈرائیونگ کا موقع نہ ملنے سے یہ شخص مزدوری پر جایا کرتا تھا۔ پولیس کو شبہ ہیکہ نرسنگ راؤ کا قتل مبینہ طور پر سینو نامی شخص نے کیا جو اس کے ساتھ مزدوری کرتا تھا چونکہ گذشتہ دنوں سینو کا راؤ سے جھگڑا ہوا تھا اور سینو نے انتقام کے انتظار میں تھا۔ کل رات نرسنگ راؤ ایک خانگی ہاسپٹل کے قریب سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اس کو وزنی پتھر سے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس سرور نگر مصروف تحقیقات ہے۔